ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / نیشنل کانفرنس نے آئینہ دکھایا، جہاں بی جے پی کمزور وہے،وہیں ای وی ایم میں خرابی کی شکایتیں

نیشنل کانفرنس نے آئینہ دکھایا، جہاں بی جے پی کمزور وہے،وہیں ای وی ایم میں خرابی کی شکایتیں

Fri, 12 Apr 2019 01:26:10  SO Admin   S.O. News Service

جموں:11 /اپریل(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں جموں ۔کشمیر کی بارہمولہ اور جموں نشست پر ووٹنگ جاری ہے۔ووٹنگ میں حصہ لینے کے لئے بڑے پیمانے پر لوگ گھروں سے نکلے۔وہیں اسی درمیان ریاست کے سابق وزیر اعلی عمر عبداللہ نے الزام لگایا کہ پونچھ اسمبلی میں ایک چوکی پر وی ایم میں کانگریس کے سامنے بٹن کام نہیں کر رہا ہے۔اس پر پونچھ ڈسٹرکٹ کلکٹر راہل یادو نے بتایا کہ جیسے ہی شکایت ملی وی ایم میں آئی تکنیکی خامی کو دور کر لیا گیا۔راہل یادو نے بتایا کہ ہمیں 4 بوتھوں سے ای وی ایم میں خرابی کی شکایات ملی ہیں۔ایک اور چوکی پر بی جے پی کے سامنے بٹن کام نہیں کر رہا ہے،جبکہ دو بوتھوں پر آزاد امیدواروں والا بٹن کام نہیں کر رہا ہے،معاملہ نوٹس میں آتے ہی ہم نے مسئلہ کو سلجھا لیا ہے۔وہیں نیشنل کانفرنس کے دیگر سینئر لیڈر دیوندر سنگھ رانا نے کہا کہ انہوں نے ای وی ایم میں خرابی کا مسئلہ اٹھایا ہے۔انہوں نے کہا کہ پونچھ اور راجوری میں انہیں بوتھوں پر ای وی ایم میں خرابی کی شکایت مل رہی ہے جہاں بی جے پی کمزور پڑ رہی ہے۔جموں اور بارہمولہ میں لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کے تحت جمعرات کو پولنگ ہوئی۔عمر عبداللہ نے جمعرات جموں کشمیر کے لوگوں سے ہوشیاری سے ووٹ ڈالنے کی اپیل کی کیونکہ جو نئی لوک سبھا کے لئے منتخب جائیں گے انہیں اگلے پانچ سال کے لئے عوام کے مسائل اور خدشات کو حل کرنا ضروری ہے۔انہوں نے ٹویٹ کیاکہ بارہمولہ، کپواڑہ اور باديپور اضلاع کے تمام ووٹروں سے کہنا چاہتا ہوں، براہ مہربانی گھر سے باہر نکلیں اور ووٹ کریں، آپ کا ووٹ ایک نمائندے منتخب کرنے کا موقع ہے جو ہمارے مسائل کو حل کرے گا اور اگلے پانچ سالوں کے لئے لوک سبھا میں ہماری لڑائی لڑے گا،لہذا، سمجھداری سے انتخاب کریں۔


Share: